لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی افسر سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے متحرک،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے ہربنس پورہ میں سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا۔ 03 بڑے آپریشن کر کے بھاری مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروایا گیا ہے۔ امریکن سکول رائل گارڈن کی بیک سائیڈ سے 08 مرلہ سرکاری زمین واگزار،زمین کی کل مالیت 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ دوسرا آپریشن 05 مرلہ نزد ڈیرہ حسن نذیر سے واگزار کروایا گیا، زمین کی مالیت 80 لاکھ روپے بنتی ہے اور تیسرا بڑا آپریشن ڈیڑھ کنال زمین کو واگزار کروایا گیا ہے جس کی مالیت 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اے سی شالیمار تہنیت بخاری نے کہا کہ تقریباً 11 کروڑ 40 لاکھ کی مالیت کی سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا۔
اسٹنٹ کمشنرکا ہربنس پورہ میں سرکاری زمینیںواگزارکیلئے گرینڈ آپریشن
Nov 03, 2021