اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس رواں ماہ شروع ہوجائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے، ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اسی ماہ کیا جائے گا،سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جارہا ہے، یہاں ہائی رائز عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے دورے کے دوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ ریسکیو 1122 سروس سے متعلق کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے جبکہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی حمزہ شفقات نے سروس اپ گریڈیشن سے متعلق وزیر داخلہ کو آگاہ کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...