پشاور/ ہنگو (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار) دیر بالا ہنگو میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے کہ جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے سے 4 دہشت گردوں کی نعشیں ملیں۔ دہشت گردوں سے 4 ایس ایم جی، 16 چارجر، 04 بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القاعدہ ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حاتم گروپ سے ہے، جو دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔ دہشتگردوں کے چار ساتھی فرار ہو گئے۔ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دو دہشتگرد دوران پولیس ڈیوٹی درجنوں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
ہنگو: سی ٹی ڈی پر حملہ ، فا ئرنگ کا تبادلہ ، 4دہشت گر د ہلاک
Nov 03, 2021