ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس وحید خان نے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے پولیس کو ازسرنو تفیتش کرنے کا حکم دیا ہے
نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس میں تبدیلی کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شہریوں سے مبینہ فراڈ اور سہولیات کی عدم دستیابی، دھوکہ دہی اور مضاربہ کیسز کی سماعت دوبارہ نیب عدالت کو سونپ دی گئی۔
احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث میپکو کے ٹیسٹ انسپکٹر اور انکی بیوی کے خلاف کیس میں تفتیشی کا بیان قلمبند کرتے ہوئے مزید کاروائی کے لیے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مظہر حسین کی اپنے بھائی کی نظر بندی کے خلاف رٹ پٹیشن پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو 4نومبر کے لئے طلب کرلیا ہے،اعلیٰ حکام کی مبینہ نااہلی کے باعث سوسائٹی میں غیر قانونی و غیر معاشرتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران ملتان کے مختلف تھانوں میں شراب نوشی کے چار سو کے قریب مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے ریفرنس کو عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں احتساب عدالت نمبر 2 میں بھجوا دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کے خلاف سابق میئر مونسپل کارپوریشن چوہدری نوید الحق آرائیں کی درخواست پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے شہری کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف رٹ وزارت داخلہ کو بھجواتے ہوئے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لیے 9 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیاء لوٹنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔