حکمران تجوریاں بھرنے اور ملک  لوٹنے میں مصروف ہیں‘حافظ نصر اللہ

کراچی (نیوز رپورٹر  )جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ سیکولر اور لبرل حکمرانوں نے امریکی غلامی اور آئی ایم ایف کی نوکری کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور بدترین معاشی بحران میں مبتلا کرکے خودکشی کرنے پر مجبور کردیا ہے، غیر اسلامی ،غیرشرعی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مفلسی،غربت اور بھوک بدحالی کے شکار ہیں، مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرکے اللہ، رسولؐ اور عوام کے ساتھ سب سے بڑا دھوکا کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھوپیر میں مقامی امیر عبدالمجید خاصخیلی کے ہجرے میں ایک دعوتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پ پ کی تیرہ سالہ حکومتی دور میں وڈیروں نے عوام کا استحصال اور مرکز میں ساڑھے تین سال سے عمران نیازی عوام پر ظلم کا پہاڑ توڑ رہا ہے، اگر مدینے کی ریاست کے بنیادی اصولوں پر عمل کیا جاتا تو آج ملک میں انسان تو کیا کوئی جانور بھی بھوکا نہ رہتا۔عوام گذشتہ ستر سالوں سے پاکستان میں سیکولر، لبرل ،جاگیرداروں اور وڈیروں کے جبر اور ظلم کا شکار ہے بار بار آزمانے اور اقتدار میں بھیجنے کے باوجود یہ لوگ فقط اپنی تجوریاں بھرنے اور ملک کو لوٹنے میں مصروف رہے جبکہ عوام آج بھی بھوک ،بدحالی اور مفلسی کا شکار ہیں ، جماعت اسلامی حکومت کے قیام کیلئے ہر دروازے پر دستک دیتی رہے ہے اسلئے اب قوم کو چاہئے کہ اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر مقامی رہنماء عبدالمجید خاصخیلی، مقامی امیر محمد سلیم خان ودیگر بھی موجود تھے۔ 
حافظ نصر اللہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...