مشاہیر اسلام کی توہین کے سدباب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،وجیہہ الحسن کاظمی 

Nov 03, 2021

اسلام آباد(جنرل رپورٹر )حضرت ابوطالب ؑ کی پاکیزہ سیرت ناموسِ رسالتؐ کی حفاظت کی درسگاہ اور شاتمان ِرسولؐ کی نابودی و نامرادی کی تاریخ ہے عالم اسلام مغربی تہذیب کی جانب سے تسلسل کے ساتھ جاری شان رسالت ؐ میں گستاخانہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے راہ ابو طالبؑ اختیار کرے ، اقوام متحدہ  شان رسالت ؐ میں توہین کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،جنت المعلی و جنت البقیع میںمشاہیر اسلام کے منہدم مزارات کی تعمیر نو کر کے انکی عظمت رفتہ بحال کی جائے، اسلام اور ہر کلمہ گو حضرت ابوطالبؑ کے احسانات کا مقروض ہے،مشاہیر اسلام کی توہین کے سدباب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، خانوادہ رسالت ، ازواجِؓ مطہرات، اورصحابہؓ کبارکے مزارات مقدسہ کی زبوں حالی مسلم امہ کے مسائل و مصائب کی بنیادی وجوہات میں سے ہے ۔ان خیالات کااظہارنگہبان رسالت حضرت ابوطالب ؑ کی یوم وفات کے سلسلہ میں ٹی این ایف جے کی ذیلی تنظیم مختارآرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ’ نگہبان رسالت کانفرنس ‘میں تنظیم کے ڈپٹی چیئرمین سیدحسن کاظمی کی جانب سے پیش کردہ اعلامیہ میں کیاگیا جس میں مختلف مکاتب فکرکے دانشوروں ، علمائے کرام ، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ کانفرنس کی صدارت مختار آرگنائزیشن پاکستان کے شریک چیئرمین سیدوجہیہ الحسن کاظمی نے کی جبکہ پروفیسر شہباز علی عباسی ،علامہ حافظ اقبال رضوی ڈویژنل خطیب،سینٹر میاں عتیق شیخ، صاحبزادہ پیر عابد حسین قادری ،علامہ قمر حیدر زیدی ،سید ذیشان نقوی ،مخدوم التجا نقوی ،علامہ سید مطلوب حسین تقی،علامہ بشارت حسین امامی، علامہ حسین مقدسی مہمانان خصوصی تھے ۔

مزیدخبریں