راولپنڈی (جنرل رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کے ریلیف کی بجائے اذیت کا باعث بنی ہیں ،ہرتین ماہ بعد آئی جی اوروزارتوں کی آپس میں تبدیلی ،گندے بدبودارموزوں کی آپس میں تبدیلی سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی ،ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عمران خان کاپیچھا نہیں چھوڑیں گے وہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کاجواب دیں وہ کہاں ہیں ، طلباء کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگا دئیے ہیں،لبرل مافیا ہردن ،پاکستان کی اسلامی اورنظریاتی سرحدوں پرحملہ آورہوتا ہے نظام تعلیم کوسیکولر،لادین بنانے کی کوششیں کبھی کامیا ب نہیں ہوسکتیں۔
iنظام تعلیم کوسیکولر بنانے کی کوششیں کبھی کامیا ب نہیں ہوسکتیں،ڈاکٹرطارق سلیم
Nov 03, 2021