i کاروبار کی ترقی کیلئے نئے طریقہ کار کو اپنانا ہو گا، ندیم رئوف 

راولپنڈی (  نمائندہ خصوصی) انٹرپرینورشپ کو ترقی دینے کے لیے جدت اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کاروبار کی ترقی اور نئے کاروباری مواقعوں کی تلاش کے لیے روایتی سوچ کی بجائے نئی سوچ اور طریقہ کار اپنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف نے رفا ء یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ  "کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ  کاروبار کی ترقی کے لیے نئے اور اچھوتے آئیڈیاز کو اپنایا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے انٹرپرینورشپ کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ کے لیے بھی جدید طریقوں کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی چیمبر کے پلیٹ فارم کے ذریعے بھی انٹرپرنیورشپ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔چیمبر میں ورکشاپ اور سیمینار کے ذریعے نوجوانوں خاص طور پر ویمن انٹرپرنیورز کو کاروبارکے حوالے سے صلاحیت میں اضافے، ایس ایم ایز کو کارپوریٹ لیول پر شامل کرنے، سپلائی چین میں جدت اور نمو لانے کے حوالے سے معلوماتی سیشن  کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پرایگزیکٹو ممبر آرسی سی آئی راجہ عمر اقبال، ویمن ممبر نورین غفار، اور یونیورسٹی فیکلٹی ممبران سمیت طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن