لوکل گورنمنٹ نظام میںتبدیلی سے خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی:سردار فاروق ڈوگر

ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان سمیت ڈویژن بھر میںبرتھ رجسٹریشن میںاضافہ کیلئے قانونی ریفارمز سے آگاہی کیلئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار فاروق ڈوگر کی سربراہی میںاجلاس میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں اندراج پیدائش، اموات اور نکاح و طلاق کے اندراج کے سلسلہ میں شرکا کو آگاہی فراہم کی گئی۔ سردار فاروق ڈوگر نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام میںتبدیلی کے بعد یونین کونسل کی سطح پر خدمات کی فراہمی بھی بہتر ہوگی۔ اجلاس میں یونیسیف سے اذلان بٹ ، پراجیکٹ منیجر عدنان بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان مسرت بی بی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شجاع آباد حلیمہ سعدیہ اور ڈویژنل کوارڈنیٹر خدیجہ شاہین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن