میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ویب ورژن میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جن کا مقصد ویب ورژن کو صارفین کے لیے بہتر بنانا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی تصاویر کو ایڈٹ اور پریویو لنکس کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ایک نیا اسٹیکر سجیشن فیچر بھی ویب ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس فیچر میں جب صارف ایک میسج ٹائپ کریں گے تو ان کے سامنے اسٹیکر سجیشن آئیں گے اور وہ اپنی بات چیت کے دوران درست اسٹیکر کو دریافت کر سکیں گے۔اس سے قبل اسٹیکر استعمال کرنے والے صارفین کو مختلف ٹیبز میں جا کر اپنی پسند کا اسٹیکر ڈھونڈنا پڑتا ہے اور اکثر یہ آسان بھی نہیں ہوتا۔ مگر اس نئی اپ ڈیٹ سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ واٹس ایپ آپ کی سرچز کو نہ دیکھ سکے۔واٹس ایپ ویب ورژن میں میڈیا ایڈیٹر فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اب تک صرف ایپ کے موبائل ورژن میں ہی کسی تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا تھا مگر اب کمپنی نے ویب ورژن کے لیے بھی یہ سہولت پیش کردی ہے۔یعنی صارف کمپیوٹر سے بھی تصاویر ایڈٹ کر کے میسجز بھیج سکیں گے۔کمپنی کے مطابق لنکس پریویو کو بھی بہتر کیا جارہا ہے اور اب ویب ورژن میں کسی لنک کا مکمل پریویو نظر آئے گا، جس سے انہیں لنک کے ٹھیک ہونے کا زیادہ بہتر طور پر علم ہوسکے گا۔
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں متعدد نئے فیچرز متعارف
Nov 03, 2021 | 12:14