حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: عمر چیمہ

Nov 03, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا حق سچ اور قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ صرف لاہور اور گوجرانوالہ کے عوام کی لانگ مارچ میں شرکت سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ جاتی عمراء  اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوچکی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ن لیگ کی ساری سیاست ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھومتی ہے۔ اسلام آباد میں عوامی سمندر کرپٹ امپورٹڈ ٹولے کو بہا لے جائے گا۔ پی ڈی ایم حکومت چند دن کی مہمان، تشدد کا راستہ اپنایا تو  چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
عمر چیمہ

مزیدخبریں