وزیراعظم مہنگائی سے نجات کیلئے کام کر رہے :  گورنر‘تاجر  کی ترقی  پاکستان کی  ترقی : سنجرانی

Nov 03, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر+کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں طلال چوہدری، عابد شیر علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعمان احمد لنگڑیال اور ممبران قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان اور سید ساجد مہدی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں۔ وزیراعظم کے حالیہ کسان پیکیج کے اعلان سے معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔ وزیراعظم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں نوجوانوں کو آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بہت ضروری ہے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بزنس مین ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، میں سمجھتا ہوں  فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر کا وفاقی وزیر کا سٹیٹس ہونا چاہیے، حکومتیں چلانے میں بھی کاروباری طبقے کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام دسویں اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کیا ہے۔ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ، ریجنل چیئرمین ندیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کاروباری افراد بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایکٹ میں ترمیم کر کے فیڈریشن کے صدر کو وفاقی وزیر کا درجہ دلوانے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں کاروباری افراد سے ملتا رہتا ہوں۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بزنس مین ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، میں سمجھتا ہوں  فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر کا وفاقی وزیر کا سٹیٹس ہونا چاہیے، حکومتیں چلانے میں بھی کاروباری طبقے کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام دسویں اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کیا ہے۔ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن، ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ، ریجنل چیئرمین ندیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کاروباری افراد بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایکٹ میں ترمیم کر کے فیڈریشن کے صدر کو وفاقی وزیر کا درجہ دلوانے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں کاروباری افراد سے ملتا رہتا ہوں۔

مزیدخبریں