لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا ہے۔ ڈیفنس اے میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے احمد رضا خان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی۔ علی رضا نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ جس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔ نشتر کالونی میں حسن سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں شبیر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ارشد سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل، شاہدرہ میں شہباز سے مو ٹر سائیکل اور موبائل فون، ڈیفنس بی ظفر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں بابر سے 67 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عبدالقیوم سے 55 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں فیضان سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں شبیر سے 39 ہزار روپے، نواب ٹاؤن میں عمر سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں پیزا ڈلیوری بوائے مدثر سے15 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں یاسین سے 3 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے وحدت کالونی میں عمران حیدر کے گھر سے 37لاکھ، 30ہزار روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر سامان جبکہ ہیئر کے علاقے میں نور دین کے گھرکے تالے توڑ کر 13لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقد ی اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، مزنگ اور نولکھا کے علاقوں سے 5 کاریں، راوی روڈ سے رکشہ جبکہ لیاقت آباد، کاہنہ، مانگا منڈی ، ہنجروال، گڑھی شاہو، شیرا کوٹ، سندر، ٹاؤن شپ، مصطفی ٹاؤن اورمصری شاہ کے علاقوں سے10موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔
مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل
Nov 03, 2022