راہوالی‘ گکھڑ میں بھی عمران کے خلاف پوسٹر آویزاں‘ کارکنوں میں ناشتے پر ہاتھا پائی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) راہوالی اور گکھڑ میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ بینرز پر گل گلی میں شور ہے نیازی توشہ خانہ چور ہے جیسے نعرے درج تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی لانگ مارچ کے سلسلہ میں راہوالی پہنچے جہاں پر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ عمران خان کی آمد سے قبل نامعلوم افراد نے راہوالی اور گکھڑ جی ٹی روڈ پر کپتان کے خلاف بینرز آویزاں کر دئیے تھے جن پر گلی گلی میں شور ہے نیازی توشہ خانہ چور جیسے نعرے درج تھے۔ لانگ مارچ میں شامل کپتان کے کھلاڑی ناشتے کی میز پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال۔ پولیس نے ملازمین نے بیچ بچائوکروا دیا۔ بتایا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں جاری ’’حقیقی آزادی لانگ مارچ‘‘ میں شامل کارکن صبح ہوٹل پر ناشتہ کر رہے تھے کہ اس دوران وہ پراٹھا، حلوہ اور انڈے چھیننے پر ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوگئے۔ تاہم موقع پر موجود پولیس ملازمین اور شہریوں نے مداخلت کرتے ہوئے ان کے مابین معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

ای پیپر دی نیشن