گیارہ ہزار سال قبل پھٹنے والے ستارے کی باقیات کی تصویر جاری

Nov 03, 2022


سینٹیاگو (نوائے وقت رپورٹ) یورپین سدرن آبزرویٹری نے 11 ہزار سال قبل پھٹنے والے ستارے کی باقیات کی تصویر جاری کر دی۔ ویلاسپر نووا کے نام سے جانے والے اس شدید وقوعہ اور اس کے بعد کے اثرات کی تصویر چلی میں نصب پیرائل آبزویٹری میں لگی ویری لارج ٹیلی سکوپ نے لی۔ سپر نووا کے دوران ارتعاشی لہریں وجود میں آئیں جو اطراف میں موجود گیس سے ہوکر گزریں۔ ان لہروں نے گیس کو دبایا اور الجھے ہوئے دھاگوں کے مشابہ پیچیدہ نقوش بنائے۔
تصویر

مزیدخبریں