لاہور (انٹرویو محمد علی جٹ) اہلکاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر قیدیوں کیلئے دن رات محنت کر کے مسائل کا خاتمہ کرنا میرا عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے آ ئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے روزنامہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی اور تعاون کے ساتھ جیلوں میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مختلف نوعیت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں لاہور‘ ننکانہ صاحب کی نئی ڈسٹرکٹ جیل اور تونسہ سب جیل کی منظوری ہے۔ اسی طرح راولپنڈی‘ خوشاب‘ چنیوٹ اور چکوال کی نئی ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے مزید بتایا کہ قیدیوں کو سردیوں میں گرم پانی کی فراہمی یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ گرمیوں میں ٹھنڈے پانی‘ الیکٹرک کولر اورچلر جلد از جلد کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جدید طبی سہولتوںکے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔ ملک مبشر خان کا کہنا تھا قیدیوں کے ورثاءکی جانب سے ملنے والی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آئی جی جیل