عمران خان کے لانگ مارچ سے  حکومت نہیں جائے گی ،نثارکھوڑو


سکھر(  این این آئی ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے ہماری حکومت نہیں جائے گی اسے گھر بھیجنے کے لیے عمران خان کو تحریک عدم اعتماد لانا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی احتسابِ عدالت میں سماعت کے موقع پر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد حکومت کو گھر بھیجنے کا واحد راستہ تحریک عدم اعتماد ہے عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو وہ تحریک عدم اعتماد پیش کریں ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور دھرنا تو عمران خان نے پہلے بھی ڈی چوک پر دیا تھا اور وہ کئی ماہ چلا تھا مگر کیا اس سے نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تھی لانگ مارچ ان کا جمہوری حق ہے مگر ان ہی کی جانب سے کبھی ہتھیاروں تو کبھی خونریزی کی باتیں کی جارہی ہیں تو ایسے میں تو حکومت خونریزی کو روکنے کے لیے تو اقدامات کرے گی اور اس وقت تو ڈی چوک بھی ریڈ زون ایریا بن چکا ہے وہ لانگ مارچ ضرور کریں لیکن امن و امان کا بھی خیال رکھیں ان کا کہناتھا کہ بارش کے جمع پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے اور اب تو سردیاں بھی شروع ہوگئی ہیں اور سردیوں میں تو ویسے بھی پانی  سوکھنا شروع ہوجاتا ہے اور اب تو جہاں جہاں سے پانی نکالا جارہا ہے وہاں پر کاشتکاروں نے اپنی کاشتکاری شروع کردی ہے اور انشاء  اللہ جلد صورتحال بہتر ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...