رحیم یارخان ( بیورورپورٹ،ڈسڑکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے سٹی کارپوریشن کے صدر چوہدری حسنین ظفر وڑائچ نے سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت،ضلعی صدر رئیس محبوب احمد ،جنرل سیکرٹری راجہ محمدسلیم، شمیل مرزا، چوہدری نعیم شفیق اوردیگرعہدیداران وسینکڑوں ورکرز کے ہمراہ اقبال آباد انٹرچینج پر سندھ سے حقیقی آزادی مارچ میںشرکت کے لے آنے والے صدر علی زیدی ،سابق گورنر عمران اسماعیل ودیگرصوبائی عہدیداران کا استقبال کیا، اس موقع پر علی زیدی، عمران اسماعیل، عالمگیرخان نے کہاکہ حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی امپورٹڈ سرکار کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے، پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تحریک انصاف پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، عوام کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے لانگ مارچ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا کہ قوم اب چور لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں، مخدوم ہاشم جواں بخت، چوہدری حسنین ظفر وڑائچ،راجہ محمد سلیم شمیل مرزااور چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ لانگ مارچ میں عوامی شرکت خوش آئند ہے، رحیم یارخان سے عوام کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شریک ہو کر کپتان کے شانہ بشانہ ہوں گے،اسلام آباددھرنا پاکستان کی تاریخ کاایک بہت بڑا اورتاریخی دھرنا ہوگا جس میں حکمرانوں کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔
لانگ مارچ کے لیے سند ھ کا قافلہ رحیم یار خان پہنچ گیا،شاندار استقبال
Nov 03, 2022