عمران خان کوئی بہانہ بناکر لانگ مارچ ختم کرسکتے ہیں‘ منظور وسان


کراچی( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ اسلام آباد تک نہ لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر اچانک لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان بھی کرسکتا ہے. انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ 29 نومبر تک مجھے عمران خان اور سیاستدانوں کے لئے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں،کچھ بھی ہوسکتاہے. مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ہی کچھ اور ہے وہ نہ الیکشن چاہتے نہ ہی لانگ مارچ اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ حالات خراب ہوں اورملک میں مارشل لا ء لگے، عمران خان کو خوف ہے کہ موجودہ حکومت کہیں اس پر کرپشن کے کیسز نہ کھول دے. ان کا کہنا تھا کہ آگے چل کر کے بہت سے ساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر علیحدگی اختیار کریں گیں، جو لوگ عمران خان کو لائے تھے عام انتخابات قریب آتے ہی وہی لوگ گھرواپس چھوڑکرآئیں گیں. منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو بیج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، فی ایکڑ پر بیج کی رقم 5 ہزار روپے رقم بنتی ہے جو کاشتکاروں کو کیش کی صورت میں دی جائے گی، 24 لاکھ ایکڑ گندم کی پیداوار ہوگی اس حساب سے 13 ارب روپے کسانوں اور کاشتکاروں کو نومبر کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دئیے جائیں گیں. منظوروسان کا کہنا تھا کہ بارش اورسیلاب کے دوران 10 سے 15 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں جن کو 3-3 لاکھ روپے فی گھر دئیے جائیں گے، گھر کا نقشہ ایک ہی ہوگا شروعات میں 50 ہزار روپے دئیے جائیں گیں، نقشے پر عمل نہ کرنے والوں کے پیسے روک لئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن