راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے ناکام مارچ پر جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران نیازی کے انقلاب کی باتیں گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیںجے یو آئی ضلع راولپنڈی کے راہنمائوںڈاکٹر ضیاء الرحمان، ارشد عباسی اور ضیا ء اللہ خان نے کہا کہ انقلاب ان کے بس کی بات نہیںپنجاب کی عوام نے نیازی مارچ کو مسترد کر دیاراولپنڈی کی غیرت مند اور جرات مند عوام نیازی کے مارچ کو مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے لانگ مارچ کو مکمل نظر انداز کیا گیا، انقلاب کا نعرہ خوف کی وجہ سے لگایا جارہا ہے،پتہ ہے کہ لانگ مارچ فلاپ ہوچکا ہے لاکھوں بندے اکٹھے کرنے والا چند ہزار بھی اکٹھے نہیں کرسکا۔
عمران نیازی کے انقلاب کی باتیں گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، جے یو آئی
Nov 03, 2022