اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے بدھ کو مرکزی میڈیا کنڑول روم کا دورہ کیا طے شدہ شیڈیول کے مطابق حقیقی آزادی مارچ اور قافلوں کی اسلام آباد آمد کے انتظامات کا جائزہ لیا آزادی مارچ کے پڑا، میڈیاوسماجی میڈیا پر نشریات اور قافلوں کی آمدورفت کیشیڈیول کی روشنی میں دیگر تیاریوں کا بھی جائزہ لیا حقیقی آزادی مارچ کی لمحہ بہ لمحہ کوریج سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔