گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ، خورشید شاہ


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کی سیاست کا دور گزر چکا ہے اس لئے عمران خان کو چاہئے کہ وہ تحمل اور تدبر سے کام لے اور ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی قدر و قیمت سے واقف ہیں اور ہم پارلیمنٹ، جمہوریت اور ائین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی معیشت اور سیاست کا دشمن ہے اور سیاست میں اس کی انٹری انہی مقاصد کیلئے ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جو پارلیمنٹ کے سامنے کبھی حکومت کو امپائر سے ڈراتا تھا اور کبھی اسٹیٹ ٹیلی ویژن پر حملے کرواتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں اور آج کے وقت میں بہت فرق ہے اور اب قانون شکن کیلئے قانون سے بچ نکلنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کی طرح  میں بھی عمران خان اپنے ناکام مارچ کے بعد ایک بار پھر پارلیمنٹ کا رخ کرے گا اور  کی طرح غیر حاضری کے باوجود تنخواہیں بھی وصول کریں گا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی عدم شمولیت کی وجہ سے عمران خان کا سست رفتار اور آرام پسند مارچ  ناکام ہو چکا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن