راولپنڈی (جنرل رپورٹر) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ 9تا10ربیع الثانی عالمگیر ایام عسکری کے محافل میلاد اور تہنیتی تقریبات کے انتظامات کیلئے ٹی این ایف جے کی جانب سے اندرون و بیرون ملک کنوینر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔بدھ کوٹی این ایف جے کے مرکزی کنوینر ڈاکٹرایس رضوی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجسمیں ایام عسکری کے پر وگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے اندرون و بیرون ملک کنوینر مقررکیے گئے۔