ڈینگی وائرس،  اڈیالہ روڈ ، گلریز کالونی میں خصوصی سرو یلئنس کرا یا جائے، کمشنر

Nov 03, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے اڈیالہ روڈ اور گلریز کالونی میں ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشہ کے باعث خصوصی سرو یلئنس کرانے کی ہدایات جاری کر دیں ما حول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں،اس موقع پر ڈینگی اپ ڈیٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں اب تک 4352 کنفرم مریض رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے 130ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ باقی مر یض کا میاب علاج معالجے کے بعد مکمل صحت یابی کے ساتھ گھروں کا جا چکے ہیں۔گز شتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں کل 43کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جن کے گھروں اور کام کر نے والی جگہوں پرحکومتی کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کیس ر یسپا نس جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں منعقدہ انسداد ڈ ینگی مہم کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب علی، ڈی سی اٹک وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذا رت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر مرضیہ سلیم، چیف ایگز یکٹوآفیسرہیلتھ ڈاکٹرانصر، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی و محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شر کت کی،کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے مز ید ہد ایت کی کہ ضلعی حد ود میں مو جو د کبا ڑ خانوں اور قبرستا نو ں میں خصوصی ڈینگی سر و یلئنس کروائی جا ئے۔  

مزیدخبریں