اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پاکستان نے کووڈ۔19 ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 5 نومبرتک جاری رہے گی۔ کووڈ۔19 ویکسینیشن مہم کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور صحتمند بچے صحتمند پاکستان کی علامت ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلہ میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسین ضرور کرائیں تاکہ بچوں کو محفوظ بنا کر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کو کووڈ۔19 سے بچائو کی ویکسینیشن کی یہ مہم 5 نومبرتک جاری رہے گی، یہ مہم پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، صحت مند بچے صحت مند پاکستان کی علامت ہیں۔
، ویکسین بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور ان سے دوسروں تک وائرس کی رسائی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ علما کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔