راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل انجم نے قتل کے مقدمے میں 2مجرموں کو 2/2مرتبہ سزائے موت اور5/5لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی ہیں،مجرموں عمران اور ذیشان کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ سال محمد شفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جن پر الزام تھاکہ انہوں نے سابقہ رنجش کی بناء پر وقار اور جہانگیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے مجرموں کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد مجرموں کو سزائیں سنا دیں۔