راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویست مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین ہارون کمال ہاشمی اور سی ای او احمد نوازگوندل نے کہا ہے سٹوڈنٹس صفائی کا پیغام عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں، یہ شہر ہم سب کا ہے ،اسی لئے اس کی صفائی کے ذمہ دار بھی ہم خود ہی ہیں ، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور دوسروں کو بھی تاکید کریں، اگر ہم صفائی کا خیال رکھیں گے تو نہ صرف ڈینگی بلکہ بہت سے دیگر امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین خیابان سرسید میںانسداد ڈینگی و سموگ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
،چیئرمین آرڈبلیو ایم سی ہارون کمال ہاشمی نے طالبات سے اپنے خطاب میں تلقین کی کہ ہم نے صفائی نصف ایمان ہے صرف پڑھنا نہیں بلکہ اس کو اپنی معمولات زندگی پرلازمی لاگو کرنا ہے، کیونکہ آپ ہی ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔