شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے ناقص ،غیر معیاری تفتیش اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی ،لاپرواہی کے مرتک پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں دی ہیں جن میںسب انسپکٹر غلام محمد کو جبری طور پر ریٹائرڈ،سب انسپکٹر عمیر اقبال کی تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی ،اے ایس آئی شفاقت علی کی ایک سا ل کیلئے محکمانہ ترقی روک دی گئی ۔اے ایس آئی اصغر علی کی ایک سال کی سروس ضبط کرلی گئی ہیڈ کانسٹیبل ریاست خاں کی تنزلی کرتے ہوئے کانسٹیبل جبکہ کانسٹیبل شوکت علی اور شکیل قیصر کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرلی گئی ہے ۔
شیخوپورہ: فرائض میںغفلت برتنے والے پولیس افسروں ‘ اہلکاروں کو سزائیں
Nov 03, 2022