جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے فوری اورمنصفانہ انتخابات ناگزیر ہیں لہٰذاء ضروری ہے کہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ قوم اپنے منتخب نمائندے چن کر انہیں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی ذمہ داری سونپ سکے، اپنے ایک بیان میں چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا کہ گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے کا حقیقی کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے موثر اصلاحات یقینی بنائیں اور اپنے دور وزارت عظمیٰ میں پاکستان کی معاشی و انتظامی سمت درست کی۔
گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے :ناصر محمود واہگہ
Nov 03, 2022