گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر امیدوار پی پی56میاں محمد ارقم خان نے کہا ہے کہ عوام کے سمندر نے جی ٹی روڈ پر اکٹھا ہو کر مو جو دہ حکمرانوں کو سو چنے پر مجبور کر دیا ہے۔ عوام کو حقیقی معنوں میں پا کستان میں تبدیلی لا نی ہے اور اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بہتر بنا تے ہوئے ملک کو آگے بڑ ھانا ہے لانگ مارچ میں عوام نے طوفان کی صورت میں شرکت کر کے عمران خان کے خلاف نا اہلی کے فیصلے کو مسترد کر تے ہوئے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ اب عام انتخابات کے ذریعے عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم منتخب کر ے گی۔