کامونکی (نمائندہ خصوصی )فیکٹری ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی روک دی، بتایا گیا ہے گذشتہ روز جی ٹی روڈ پرایک مشہور ٹائیل فیکٹری کے پچیس سے زائد ورکرز نے اپنے بچوں کی بھوک پیاس نہ دیکھتے ہوئے دو تین ماہ تنخواہیں نہ ملنے پر فیکڑی مالک کے خلاف مجبور کر جی ٹی روڈ پر نکل کر وہاں پر احتجاج کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی ٹریفک کو روک دیا ،اطلاع ملنے پر اے ایس پی سرکل کامونکی سلیمان اور تھانہ صدر کے افسران نے مالکان کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے پر مزدوروں کو راضی کرکے پانچ سات منٹ بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کروادی۔