اسلام آباد( نامہ نگار ) پاکستان میں حالیہ سیلاب نے تاریخی تباہی اور جانوں، اثاثوں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے،ٹیٹرا پاک پاکستان نے بھی مدادی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنے کے لئے ہلال احمر پاکستان کو 22 ملین روپے کی رقم عطیہ کی ہے اس حوالے سے ہلال احمر پاکستان کے نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹیٹرا پاک پاکستان کے فنانس ڈائریکٹر مصباح برنی نے ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کو امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کو درپیش موجودہ چیلنجز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے اور امدادی کوششوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مصباح حسن برنی نے اس امداد کو ٹیٹرا پاک کی جانب سے متاثرہ آبادی کے تحفظ کے لیے ایک کوشش قرار دیا۔ اس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر پہلے روز سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے فیلڈ میں ہے۔ ہم ٹیٹرا پاک پاکستان کی جانب سے فراخدلانہ امداد کے شکر گزار ہیں۔
ٹیٹرا پاک کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کو 22 ملین روپے کا عطیہ
Nov 03, 2022