جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کا روزنامہ نوائے وقت میں شائع خبر پر نوٹس 


لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی  جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے روزنامہ نوائے وقت میں شائع خبر میں الزام کا نوٹس لے لیا ۔ کمپنی کے وضاحتی بیان کے مطابق خبر میں الزامات عائد کرنے والے افراد نے اپنی شکایتوں کے ازالے کیلئے جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ سے کسی مرحلے پر رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے انشورنس سے متعلق کسی بھی معقول فورم پر اپنی شکایتیں درج کرائیں۔ جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ اپنے صارفین کے ساتھ شفاف تعلق رکھنے کی خواہاں ہے اور انہیں ایسی انشورنس مصنوعات فراہم کرتی ہے جس سے انکی ضروریات بہترین انداز سے پوری ہوں۔

ای پیپر دی نیشن