لاہور ( کامرس رپورٹر) حقیقی آزادی لانگ مارچ عمران خان کے استقبال کیلئے لاکھوں لوگ مری روڈ پر ہونگے۔ اپنے قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔تحریک انصاف میٹرو پولیٹن راولپنڈی کا تنظیمی اجلاس آشیانہ سنٹر رحمان آباد میں منعقد ہوا جس میں شہر بھر کی تمام یونین کونسلز سے پی ٹی آئی کے عہدیداروں چیئرمینوں وائس چیئرمینوں کونسلرز لیبر ونگ یوتھ ونگ آئی ایس ایف نے بھر پور شرکت کی۔تنظیمی اجلاس میں پی ٹی آئی صدر میاں عمران حیات اور جنرل سیکرٹری راجہ ناصر محفوظ نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاری کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے رکھا گیا تھا۔جس میں باقاعدہ ہر یونین کونسلز ورارڈ کی سطح پر عام شہریوں کو لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے موبلزیشن کیمپس پمفلٹس کی تقسیم اور ہر یونین کونسلز سے جلوس ریلیاں کا اہداف طے کیے گئے۔تنظیمی اجلاس میں مقامی ایم این اے راشد شفیق ، ایم پی اے اعجاز خان جازی ، راجہ راشد حفیظ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مصدق گھمن، اظہر اقبال ستی، حاجی نصیر بھٹی چیئریمن کونسلر اتحاد، سابق سٹی جنرل سیکرٹی ظہیراحمداعوان،شاہ خالد خان صدر لیبر ونگ ضلع راولپنڈی، تنویر راجپوت ایڈووکیٹ، راجہ ابرار عباسی، حافظ زاہد خان، امجد بھٹی،باقر لطیفی، علی شاہ، راجہ زیشان بشیر، محمود الحسن نے بھی خطاب کیا۔
لاکھوں لوگ مری روڈ پر عمران خان کا استقبال کرینگے:عمران حیات
Nov 03, 2022