لانگ مارچ امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا:نعیم الدین وڑائچ


بہاول پور(جنرل رپورٹر) نائب صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ ملک میں مہنگائی ، بدامنی اور آمرانہ سوچ رکھنے والے سازشی حکمرانوں کے خلاف ہے جنہوں نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ اسلاآباد کی طرف رواں دواں ہے تاکہ حکمرانوں سے نئے انتخابات کی تاریخ لے سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صاف وشفاف الیکشن ہونے کی صورت میں پائی جانے والی بے چینی اور انارکی کی سورتحال ختم ہو جائے گی اور حقیقی قیادت ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر عوام کو مشکل حالات سے نکالے گی۔

ای پیپر دی نیشن