عمران خان کو پاکستان اور جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں : سعود مجید

Nov 03, 2022


 بہاول پور(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان اور جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عمران غوری ، بلیغ الرحمٰن کھوکھر،چوہدری بشارت علی، مستری سلیم ، شیخ رفیق و دیگر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سعود مجید نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حواریوں اور خواتین کے ذریعے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کیے رکھا ۔ آئینی طور پر اقتدار سے باہر ہونے پر وہ بوکھلاہٹ کا شکا رہو چکے ہیں۔پاکستان کے آئینی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور سیاسی مخالفین کی کردار کشی میں اس کے اخلاقی دیوالیہ پن کو آشکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن عمران خان کی فسطائیت اور نازی ازم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کر لیں۔

مزیدخبریں