قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے حسین خانوالہ میں نامعلوم وجہ پر ملزموں نے گھر سے بلاکر ایک شخص کو فائر مار کر زخمی کردیا۔محسن نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ ایک شخص کو فائر لگا ہے واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او ناظم علی جائے وقوعہ حسین خانوالہ چک 8 پہنچے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ 3 افراد اشرف کے گھر آئے ہیں اور نامعلوم وجہ پر اس کی ٹانگ پر فائر مار کر زخمی کردیا ہے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قصور : ملزموں نے گھر سے بلاکر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا
Nov 03, 2022