حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر -159افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گے جبکہ خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 22لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ ی بھٹیاں بلاول علی ہنجرائ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل الرسول ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد سمیت محکمہ ریونیو ،محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سموگ پر قابو پانے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد نے زگ زیگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22بھٹہ مالکان کو -11لاکھ سے زائد جرمانہ کیا۔