حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)حافظ آباد شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکوکھاد کی دکان سے اسلحہ کے زور پر دولاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ علی زوار ولد مہندی خان گجر نے ونیکے روڈ پر کھاد کی دکان بنارکھی ہے ۔گذشتہ روز مبینہ طور پر دو نقاب پوش ملزمان اسکی دکان پر آئے اور گن پوائنٹ پر اس سے دولاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔