لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراءزندہ دلان ِلاہور کےلئے صوفی رقص پر مبنی پروگرام ”رقص درویش“ کا انعقاد کریگا۔اس بات کا فیصلہ ترکش قونصلر جنرل ایمن اوزبے اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔قبل ازاں تین رکنی ترکش وفد نے قونصلر جنرل ایمن اوزبے کی سربراہی میں لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا دورہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے استقبال کیا۔قونصلر جنرل ایمن اوزبے نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقارعلی زلفی نے ملاقات کے بعد بتایا کہ الحمرا ایک خوبصورت پروگرام رقص درویش کی میزبانی کرئیگا۔اس موقع پر قونصلر جنرل ایمن اوزبے نے کہا کہ الحمراءثقافتی پروگرام کے لئے مثالی جگہ ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمر ا ذوالفقارعلی زلفی نے قونصلر جنرل ایمن اوزبے کو سوونیئر پیش کیا۔