عمران خان کے مارشل لاءلگانے کے بیان کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع 

Nov 03, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مارشل لاءلگانے کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مارشل لاءلگانے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


 ، پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کےلئے سیاستدانوں نے اپنی جانیں قربان کی،جیلیں،جلاوطنی سمیت کئی مشکلات برداشت کیں، پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل کئی نسلوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عمران خان اور انکے آبا اجداد یا اسکے بچوں کی جمہوریت کےلئے کوئی خدمات نہیں، عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ملکی سیاسی لیڈرشپ و کارکنوں میں شدید غم غصہ پایا جا رہا ہے۔قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے۔
قرارداد جمع

مزیدخبریں