لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جمالیا جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 780 پوائٹنس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں ،محمد رضوان 7 ریٹنگ پوائٹنٹس میں کمی کے بعد 842 کے ہمراہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار 863 پوائنٹس کے ہمراہ پہلے، محمد رضوان 842 کیساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، ویرات کوہلی 638 پوائنٹس کے ہمراہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بائولرز کی رینکنگ میں افغان سپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسارنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں
جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بائولر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔
ٹی20 رینکنگ:سوریا کمار نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی
Nov 03, 2022