اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان‘ملائیشیا کا مقابلہ برابر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین دلچسپ میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے36 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور کیا جبکہ ملائشیا کی جانب سے 26ویں منٹ میں شیلو نے گول کیا۔ ملائشیا ایف آئی ایچ ورلڈ رینکنگ میں 10ویں نمبر پر ‘پاکستان 18 ویں نمبر پر جبکہ ٹیم میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان تیسرا میچ چار نومبر کو دن ایک بجے جاپان سے‘ چوتھا میچ پانچ نومبر کو دن ایک بجے کوریا سے جبکہ پانچواں میچ سات نومبر کو دن تین بجے مصر کیساتھ کھیلے گا۔گزشتہ روز مصر نے جنوبی افریقہ کو تین صفر سے جبکہ جنوبی کوریا نے جاپان کو ایک صفر سے شکست دیدی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...