پاکستان،جنوبی افریقہ آج مدمقابل،گرین شرٹس کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

Nov 03, 2022


لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سپر 12 مرحلے کے اپنے چوتھے میچ میں آج جنوبی افریقہ کےخلاف میدان میں اترے گی۔میچ دن ایک بجے سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے پاکستان کو اپنی جیت کےساتھ ساتھ گروپ میں موجود دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر انحصار کرنا ہوگا۔سڈنی میں پاکستان ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ٹریننگ کا پہلا سیشن کیچ پریکٹس اور تھرو پریکٹس پر مشتمل رہا۔پاکستان(باقی صفحہ5پر)

 ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں سب ٹیمیں یہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، سارے خواب پورے نہیں ہوتے۔ سڈنی میں شکست کا دکھ سب کو ہے، جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا، ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔وکٹ جیسی بھی ہو باﺅلنگ اچھی کرنا ہوگی، یہاں پر باﺅلرز کو سپورٹ ملتی ہے، لیکن اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی باﺅلرز کو مار پڑ جاتی ہے۔یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا۔ ہمارا فوکس جنوبی افریقہ کےخلاف میچ پر ہے، جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے۔جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے کہا ہے کہ معلوم ہے بابر اعظم بڑا سکور نہیں کر پارہے اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم اور رضوان کی وکٹیں جلد لے کر مڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان سخت ٹیم ہے، جس کے پاس اچھے میچ ونرز ہیں، پاکستان کیلئے یہ میچ ضروری ہے۔جنوبی افریقی ٹیم مشکل صورتحال سے میچز جیتنا جانتی ہے، ٹی ٹونٹی میں ہر صورتحال کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔ ہمارے پیس اٹیک نے گزشتہ چند ماہ میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، ہماری ٹیم برصغیر کے سپنرز کو کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں