لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل سیف اللہ کو شہید کا درجہ دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ صرف شہید کی مراعات بچانے کیلئے پولیس افسر ایسے فیصلے کیوں کرتے ہیں۔ ایسا عمل بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے جو زخم کانسٹیسل کی موت کا باعث بنے‘ وہ پولیس مقابلے کے دوران ہی لگے تھے۔ پولیس افسروں نے مراعات کا پیسہ کس کیلئے بچانا ہے؟ کیا درخواست گزار کو افسروں نے اپنی جیب سے مراعات دینی ہیں جو ایسے فیصلے کر رہے ہیں؟ خدانخواستہ کل کو ایسا معاملہ کسی افسر کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
ہائیکورٹ/ شہید
ہائیکورٹ کا پولیس مقابلے میں جاں بحق کانسٹیبل کو شہید کا درجہ دینے کا حکم
Nov 03, 2022