ریکوڈک سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے بیرونی ممالک معاہدے پبلک کئے جائیں: سراج الحق


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کی ترقی سے متعلق بیرونی ممالک سے کیے گئے تمام معاہدوں کو پبلک کیا جائے۔ صوبے کے عوام کو جاننے کا حق ہے کہ حکمران ان کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کے دوران چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ حقوق بلوچستان پیکیج کا کچھ بنا نہ گوادر کے لوگوں سے وعدے پورے کیے گئے۔ گوادر پورٹ کو گیم چینجر کا نام دیا گیا لیکن سالوں گزرنے کے باوجود بات صرف وعدوں اور نعروں تک محدود رہی، مقامی رہائشی بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں۔ گوادر میں غیرضروری چیک پوسٹس عوام کی تضحیک ہیں، معاہدے کے باوجود انھیں ختم نہیں کیا گیا۔ بلوچستان کی 70فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ صوبے میں سیلاب متاثرین دربدر پھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق ہاشمی اور امیر جماعت اسلامی لسبیلہ مولانا عبدالمالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم چاہتی ہیں کہ ادارے ان کے جیب کی گھڑی اورہاتھ کی چھڑی بن کر رہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ صورت حال کے ذمہ داران ہی دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ ان کے پاس مسائل کا حل ہے۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...