سنگھوری سرور شہید کے قریبی گاؤں ملک آباد کالا پھڈا میں بجلی کا نظام انتہائی پیچیدہ 

Nov 03, 2022


 مندرہ(نامہ نگار)سنگھوری سرور شہید کے قریبی گاؤں ملک آباد کالا پھڈا میں بجلی کا نظام انتہائی پیچیدہ،مشکل اور تکلیف دہ بن چکا ھے آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے بجلی کی ضروریات بھی بڑھ چکی ہیں کم وولٹیج ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اکثر و بیشتر دفعہ اہلیان دیہہ کا قیمتی الیکٹرانک سامان جل چکا ھے پرانے پول اور ٹرانسفارمر بوسیدہ ھونے کی وجہ سے اب دن بدن مسائل میں اضافے کا سبب بن رھے ہیں اہلیان علاقہ نے واپڈا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ھے کہ مذکورہ دیہہ کا مکمل سروے کروایا جائے اور موجودہ ضرورت کے مطابق اضافی پول اور نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا حکم صادر کیا  جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ ھو اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں اہلیان علاقہ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بھی مطالبہ کیا ھے کہ وہ اس مسلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

مزیدخبریں