چکوال(نامہ نگار)قصبہ پڈھ،محکمہ صحت کی غفلت ،ناتجربہ کار ہیلتھ ورکر کے ہاتھوں غلط انجیکشن لگنے سے والدین کی اکلوتی بچی جاں بحق،ذرائع کے مطابق تین ماہ کی بچی کو حفاظتی ٹیکہ لگنے کے بعد مسلسل تین دن تک خون بہتا رہا جس کے دوران پہلے بی ایچ یو رتوچھہ،ٹی ایچ کیو کٹاس اور پھر ڈی ایچ کیو چکوال بھیجا گیا تاہم وہاں بھی وہ جانبر نہ ہوسکی،متاثرہ خا ندا ن نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور محکمہ صحت پنجاب کے اعلی افسران سے فی الفور نوٹس لیکر زمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔