اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات میں حکومت پاکستان اور مملکت ہالینڈ کے درمیان پرجوش اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کے باہمی فائدے میں اضافہ ہو۔ پاکستان نے 2010ءکے سیلاب اور حالیہ تباہ کن موسمیاتی آفت کے دوران نیدرلینڈ کی بروقت اور انتہائی قابل قدر انسانی امداد کو سراہا"۔ وزیر نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاربن کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ تاہم، پاکستان بری طرح سے متاثرہ ملک ہے جس کا شمار عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمزور ممالک میں ہوتا ہے۔
ملاقات
ایاز صادق سے سفیرہالینڈ کی ملاقات، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر زور
Nov 03, 2022