چکوال پولیس نے بڑے خطرناک گینگ گرفتار کر لیے،ڈی پی او  


چکوال(شفیق ملک سے)ڈی پی او چکوال کامران نواز پنجوتھا نے میڈیا کو چکوال پولیس کی ماہانہ کارکردگی کے حوا لے سے بتایا کہ چکوال پو لیس نے بڑے خطرنا ک گینگ گرفتار کر لیے ہیں۔جبکہ اندھے قتلوں کا  بھی سراغ لگا لیا ہے اور بڑی مقدار میں موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے چکوال میں یکم اکتوبر کو چارج لیا تھا۔اور ایک ماہ کے اندر جو پولیس کی کارکردگی ہے اس میں جتنے بھی ماڈل کے کیسز ہمارے تھے۔ان میں سے بہت سارے کیسز ٹریس ہو گئے ہیں ایک اندھے قتل کا کیس تھا ہمارا چوآسیدنشاہ میں تھا اس کا بھی ہم نے سراغ لگا لیا ہے۔اسی طرح ٹمن میں جو واقعات ہوئے ہیں انکے ملزمان پولیس کی حراست میں ہے۔اسکے علاوہ موٹرسائیکل کے 3گینگ گرفتار ہوئے ہیں۔اسکے علاوہ جو ہمیں معلوم ہوا تھا کہ چکوال اور تلہ گنگ  میں سب سے زیادہ وارداتیں موٹرسائیکل چوری کی تھی۔اس میں جو ہم نے گینگ گرفتار کیے ہیں ان کے قبضہ سے 30موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔اسکے بعد موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بہت ہی کم ہو گئی ہے۔اسکے علاوہ ہم نے اس ماہ میں 50وائپن ریکور کیے ہیں۔اور نارکوٹکس کے 16کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے 15کلو گرام چرس ریکور ہیں اور 2کلو گرام ہیروئن ریکور ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن